کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سرجانی ٹائون حسن بروہی گوٹھ میں کھلے مین ہول میں تین سالہ بچہ گر کر جاں بحق ہوگیا۔بچے کی شناخت تین سالہ اسد اللہ ولد محمد فیصل کے نام سے ہوئی ۔متوفی بچے کے والد فیصل کے مطابق میں سرجانی ٹائون حسن بروہی گوٹھ کے رہائشی ہوں ۔گلی میں سیوریج لائن بند تھی۔ کنڈی مین گٹر کی صفائی کررہاتھا۔اس وقت مین ہول کھولا ہوا تھا۔میرا بچہ گھر سے باہر نکلا ۔کھیلتا ہوا اس کھلے مین ہول میں گر گیا۔والد نے بتایا کہ بچہ کی موجودگی نہ ہونے پر اس کی والدہ نے تلاش کیا۔ جب مین ہول کو دیکھا تو بچہ اس میں گرا ہواتھا ۔بچہ کو اس مین ہول سے نکلا گیا اور قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جاں بحق ہوگیا۔والد محمد فیصل کے مطابق میں کار پالش کا کام کرتا ہوں ۔جاں بحق بیٹے سمیت میرے تین بچے ہیں۔حکومت سے واقعہ کا نوٹس لینے کی اپیل ہے۔