• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ پٹی کے حوالے سے منصوبہ کارگر، زبردستی مسلط نہیں کروں گا، ٹرمپ

واشنگٹن(جنگ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ غزہ کے حوالے سے ان کا منصوبہ کارگر ہے لیکن وہ اس پر عمل نہیں کریں گے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ان کا غزہ پٹی پر قبضے کا منصوبہ ’واقعی کارگر ہے‘، لیکن انہوں نے کہا کہ وہ اسے زبردستی مسلط نہیں کریں گے۔فاکس نیوز ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ’مجھے لگتا ہے کہ یہی وہ منصوبہ ہے جو حقیقت میں کارگرہے، لیکن میں اسے مسلط نہیں کر رہا، میں صرف اسے تجویز کر رہا ہوں۔‘ٹرمپ نے اردن اور مصر کی جانب سے ان کی تجویز کی مخالفت پر حیرت کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم اردن اور مصر کو سالانہ اربوں ڈالر دیتے ہیں اور مجھے ان کے ردعمل پر تھوڑی حیرت ہوئی۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر غزہ کے عوام کو انتخاب کا موقع دیا جائے کہ وہ غزہ میں رہنا چاہتے ہیں یا ’کسی اچھی جگہ منتقل ہونا چاہتے ہیں‘ تو وہ غزہ سے چلے جائیں گے۔امریکی صدر ٹرمپ نے غزہ کے محل وقوع کو شاندار قرار دیتے ہوئے حیرت کا اظہار کیا کہ اسرائیل نے اسے کیوں چھوڑا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ’ایک بہترین جگہ ہے، میں نہیں جانتا کہ اسرائیل نے یہ جگہ کیوں چھوڑی، انہوں نے ایسا کیوں کیا؟‘۔ٹرمپ کے اعلان پر اقوام متحدہ اور دنیا کے کئی ممالک نے غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی کی مخالفت کی ہے اور دو ریاستی حل پر زور دیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید