• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، منافع کی خاطر فروخت کا دباؤ، رجحان تبدیل، 938 پوائنٹس کی کمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج،سرمایہ کاروں کی کم دلچسپی اور منافع کی خاطر فروخت کے دباو کی وجہ سے مارکیٹ میں مندی کا رحجان ،کے ایس ای100انڈیکس میں 938 پوائنٹس کی کمی،ایک لاکھ 13ہزار کی نفسیاتی حد برقرار نہ رہی،48.55فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت گھٹ گئی، سرمایہ کاری مالیت 69ارب93کروڑ 30لاکھ روپے کم ہو گئی،کاروباری حجم 42.16فیصد کم ہو گیا،تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز مارکیٹ میں ٹریڈنگ کا آغاز تیزی پر ہوا جس کے بعد کچھ اہم سیکٹرز میں خریدرای سے 100 انڈیکس میں705پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 14ہزار کی حد بھی عبور کر گیا لیکن اس کے بعد سرمایہ کاروں نے خریداری سے ہاتھ کھینچ لیا جس سے پہلے ہی ہاف میں مارکیٹ منفی زون میں آگئی، وقفے کے بعد ٹریڈنگ کا آغاز ہوا تو ایک جانب سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی اور دوسری جانب منافع کی خاطر فروخت کا رحجان بڑھنے سے مندی کی لہر تیز ہو گئی اور اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 938.23پوائنٹس کی کمی سے 113739.16پوائنٹس سے کم ہو کر 112800.93پوائنٹس پر آکر بند ہوا۔
اہم خبریں سے مزید