• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئینی بنچ کا نیب رولز کی عدم تکمیل پر برہمی کا اظہار، سیکرٹری قانون طلب

اسلام آباد( رپورٹ:رانا مسعود حسین) آئینی بنچ کا نیب رولز کے عدم تکمیل پر برہمی کا اظہار، سیکرٹری قانون طلب،جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ ایسا کیا ہے ابھی تک حتمی شکل نہیں ؟رولز نہیں بنانے تھے تو قانون میں نہ لکھتے،سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نےʼʼ نیب رولز کی تشکیل ‘‘سے متعلق مقدمہ کی سماعت کے دوران اس حوالے سے پراسیس مکمل نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا، جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ مجوزہ رولز میں ایسا کیا ہے کہ ابھی تک حتمی شکل نہیں اختیار کر سکے ؟ اگر رولز نہیں بنانے تھے تو قانون میں نہ لکھتے،انہوں نے واضح کیا کہ اگر آئندہ سماعت تک رولز فائنل نہیں ہوتے تو سیکرٹری قانون وانصاف عدالت میں پیش ہوجائیں،دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے موقف اپنایا کہ کابینہ کمیٹی نے رولز فائنل کر دیئے ہیں، رولز کی منظوری اب کابینہ نے کرنی ہے،جس پر عدالت نے ائندہ سماعت پر سیکرٹری قانون کو طلب کر لیا۔
اہم خبریں سے مزید