• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیائی ترقیاتی بنک اسلام آباد انٹر سٹی بس ٹرمینل کے قیام میں تعاون کرے گا

اسلام آ باد( نیوز رپورٹر)ایشیائی تر قیاتی بنک ا سلام آباد انٹر سٹی بس ٹرمینل کے قیام سمیت مختلف منصوبوں میں تعاون کرے گا، انٹر سٹی بس ٹرمینل منصوبے کو بی آر ٹی بس سروس اور الیکٹرک بسوں کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔یہ یقین د ہانی اے ڈی بی کے وفد نےچیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے ملاقات کے دوران کرائی جس نےسی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں اسلام آباد انٹر سٹی بس ٹرمینل کے قیام سمیت مختلف منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اسلام آباد انٹر سٹی بس ٹرمینل کی ابتدائی فزیبلٹی رپورٹ مکمل کرلی گئی ہے۔ انہیں مزید بتایا گیا کہ اسلام آباد انٹر سٹی بس ٹرمینل منصوبے کو بی آر ٹی بس سروس اور الیکٹرک بسوں کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ اسلام آباد انٹر سٹی بس ٹرمینل کے قیام کے حوالے سے اے ڈی بی فنانشل ماڈل تیار کرے۔ مزید بریفننگ دی گئی کہ انٹر سٹی بس ٹرمینل منصوبے میں چارجنگ انفراسٹرکچر بھی قائم کیا جائے گا۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ اے ڈی بی اسلام آباد ٹرانسپورٹ ماسٹر پلان کی تیاری اور ماحول دوست منصوبوں کے لئے کاربن کریڈٹ حاصل کرنے کے لئے اپنی تکنیکی مدد فراہم کرے۔ ملاقات کے اختتام پر چیئرمین سی ڈی اے نے اے ڈی بی کے ساتھ مل کر اسلام آباد شہر کی تعمیر وترقی کے لئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

ملک بھر سے سے مزید