• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق وزیراعلیٰ اور PTI کے سابق رہنما پرویز خٹک کتاب لکھیں گے

اسلام آباد (فاروق اقدس) خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ اور پاکستان تحریک انصاف سے وابستگی ختم کرنے والے سیاستدان پرویز خٹک ان دنوں اپنی سیاسی زندگی کے واقعات پر محیط خود نوشت تحریر کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ ان کے قریبی ذرائع کے مطابق پرویز خٹک نے اپنی یاداشتیں یکجا کرنے کا کام مکمل کر لیا تاہم اس کا نام ابھی حتمی طور پر فائنل نہیں ہوا۔ معروف تعلیمی ادارے ایچیسن کالج سے فارغ التحصیل پرویز خٹک جو پاکستان عوامی نیشنل پارٹی کو خیرباد کہہ کر تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے اور انہیں صوبہ خیبرپختونخوا کا وزیراعلیٰ بھی بنایا گیا تھا وہ وزیر دفاع اور قومی اسمبلی کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔ عمران خان سے اختلافات کے باعث انہوں نے پارٹی سے لاتعلقی اختیار کرلی تھی۔ مذکورہ ذرائع کے مطابق گوکہ خٹک صاحب کی کتاب میں سیاسی زندگی کے دیگر واقعات بھی ہوں گے۔
ملک بھر سے سے مزید