نوشہرہ (رپورٹ مشتاق پراچہ ) تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے سابق چیرمین و سابق وزیراعلی خیبر پختون خواہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ عمران خان کی ساری سیاست انتشار کی سیاست ہے اور انتشار کے ذریعے اقتدار پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں جو انتہائی خطرناک ہے بانی پی ٹی آئی کے اپنے بچے لندن میں عیش و عشرت کی زندگی گزارہے ہیں دوسروں کے بچوں کو جیلوں میں ڈال دیا ہے بانی پی ٹی ائی اڈیالہ جیل سے نکلنے کے لیے اسٹیبلشمنٹ کو بلیک میل کرنے میں نا کام ہوئے تو حکومت سے مذاکر ات کرنے بیٹھ گئے، عمران نے جھوٹ پر عوام کا دماغ بدل دیا ہے پی ٹی آئی والوں نے کہا کہ یہ سب کام عمران خان نے کئےہیں پرویز خٹک نے کیا کیا ہے میرے بعد محمود خان بھی آیا ہے اور اب بھی موجود حکومت پی ٹی آئی کی ہے اب کام کرکے دیکھائیں ۔ عمران خان کہا ہے میں خوش اس بات پر ہوں کہ لوگوں کے ذہنوں میں تھا کہ یہ جادو ہے اور کام جلدی ہوجائیں گے، پرویز خٹک بیچ میں کیا ہیں اچھا ہوا لوگوں کو احساس تو ہوگیا ہے کہ یہ کام کس طرح ہوتا ہے اور عوام کی خدمت کس طرح ہوتی ہے خیبر پختون خواہ کی عوام کو چار سال مزید انتظار کرنا ہوں گا چار سال ابھی مزید اپ لوگوں پر عذاب مسلط ہے اور یہ عذاب اپ لوگوں کے اپنے اعمال کا نتیجہ ہے ہماری کوئی غلطی نہیں عوام اپنی غلطی کا خمیازہ خود بھگتی رہےہیں علی امین کے اقتدار کا سورج بہت جلد غروب ہونے والا ہے میں کسی پارٹی میں شامل نہیں ہورہا ہوں میں میری پارٹی نوشہرہ کے عوام ہیں وہ مانکی شریف نوشہرہ میں اپنی رہائش گاہ پر جلسے عام سے خطاب کررہے تھے۔