کراچی( افضل ندیم ڈوگر) کراچی ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام نے 15 عمرہ زائرین سمیت 9 ملکوں کے 38 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا۔ عمرہ زائرین کو سعودی عرب میں ایڈوانس ہوٹل بکنگ نہ ہونے اور اخراجات کیلئے رقم کم ہونے پر پروازوں سے روکا گیا۔ عراق، عمان اور سعودیہ کے وزٹ ویزوں کے تین مسافروں کو بلیک لسٹ ہونے پر آف لوڈ کیا گیا۔ عراق، یونان، آذربائیجان، سری لنکا، تھائی لینڈ اور فلپائن کے وزٹ ویزوں کے 13 مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا۔ بحرین اور سعودیہ کے ورک ویزوں کے 7 مسافر بھی پروازوں سے اتارے گئے۔