• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحٰق ڈار کی اماراتی ہم منصب شیخ عبداللّٰہ بن زید النہیان سے ملاقات

ابوظہبی ( آن لائن ) متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے متحدہ عرب امارات کے ہم منصب شیخ عبداللہ بن زید النہیان سے ملاقات کی۔ دونوں عہدیداروں نے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کی دعوت پر ابوظہبی میں ہونے والی ملاقات میں فریقین نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، دفاع اور عوامی رابطوں سمیت اہم شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔دونوں رہنمائوں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی واقعات پر بھی تبادلہ خیال کیا اور امن، استحکام اور مشترکہ خوشحالی کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔ سینیٹر اسحاق ڈار نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ کثیر الجہتی شراکت داری کو مضبوط بنانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کے کلیدی کردار کو اجاگر کیا اور انہیں دونوں ممالک کے درمیان پل قرار دیا۔ وزیر خارجہ نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کی معاشی ترقی اور خوشحالی کیلئے مسلسل تعاون پر بھی شکریہ ادا کیا۔ اسکے جواب میں شیخ عبداللہ بن زید النہیان نے پاکستان کے ساتھ اپنے تزویراتی تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے متحدہ عرب امارات کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔

ملک بھر سے سے مزید