اسلام آباد ( صالح ظافر) سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر سنجے منجریکر کو یقین ہے کہ ویراٹ کوہلی کو اپنے دماغ کوپرسکون رکھنا چاہیے اور زیادہ سوچ کریا زیادہ پریکٹس کے ذریعے اپنے آپ کو دبائو میں نہیں لانا چاہیے۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کے میچ سے قبل کیا جو کہ اتوار کو دبئی میں ہونے والا ہے۔ کوہلی جو ون ڈے کرکٹ میں اسپن پائولنگ سے نمٹنے میں مشکل محسوس کرتے ہیں وہ پریکٹس کےلیے دوسروں سے دو گھنٹے پہلے پہنچ گئے تھے اور انہون نے خاصاوقت اسپنرز کو کھیلتے ہوئے گزارا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جمعرات کو جب وہ بنگلہ دیش کے اسپنر رشاد حسین کے سامنے ٹک نہ سکے تو سنیل گواسکر نے کوہلی کی فارم کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا۔ منجریک نے جیوہاٹ اسٹار کے اینکر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’ آپ ( کوہلی) جب آئوٹ آف فارم ہوں اور بھاگتے ہیں اور ایسے میں آپ زیادہ پریکٹس پر زور دیتے ہیں اور زیادہ سوچتے ہیں۔