• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ واجد علی اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے صدر منتخب

اسلام آباد (جنگ رپورٹر) اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات برائے 2025-26میں صدر کی نشست پر پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار واجد علی گیلانی جبکہ جنرل سیکرٹری کی نشست پر منظور احمد ججہ کامیاب قرار پائے،نائب صدر افتحار احمد باجوہ، فنانس سیکرٹری فضلِ مولا کامیاب ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز ہونے والی پرامن پولنگ کے نتائج کے مطابق واجد علی گیلانی نے 974 جبکہ ان کے مد مقابل عبدالواحد قریشی نے 704 ووٹ حاصل کئے۔ جنرل سیکرٹری کی نشست پر منظور احمد ججہ نے 844 جبکہ ان کے مد مقابل قاسم نواز عباسی نے 828 ووٹ لئے۔ نائب صدر کی نشست پر افتحار احمد باجوہ 896 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مدمقابل راجہ منظر علی کیانی نے 673 ووٹ حاصل کئے۔ ایڈیشنل سیکرٹری کی نشست پر بشریٰ طارق راجہ نے 825 ووٹ لئے، ان کی مد مقابل پلوشہ ایاز خان 815 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔ جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر عمران اشفاق 955 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ سید ظاہر شاہ 655 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔ فنانس سیکرٹری کی نشست پر فضلِ مولا 966 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ جبکہ ان کے مد مقابل محسن عباسی نے 604 ووٹ لئے۔ نتائج کا اعلان ہونے پر وکلاء نے نعرے بازی کی اور کامیاب امیدواروں کو پھولوں کے ہار پہنائے۔

ملک بھر سے سے مزید