• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غلام مرتضی جتوئی کی نارا جیل حیدرآباد میں اچانک طبیعت خراب

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ)نیشنل پیپلزپارٹی کے سربراہ و جی ڈی اے کے مرکزی رہنما غلام مرتضی جتوئی کی ناراجیل حیدرآباد میں اچانک طبیعت خراب ہوگئی‘ طبی امداد کے لئے سول اسپتال لایاگیا ‘ جہاں مختلف ٹیسٹ کے بعدانہیں امراض قلب کے شعبہ میں داخل کرلیاگیاہے۔ واضح رہے کہ نوابشاہ پولیس نے انہیں موٹرسائیکل چوری کے مقدمہ میں گرفتاری کے بعد ڈسٹرکٹ نارا جیل حیدرآباد منتقل کیاتھا۔ ناراجیل میں ہفتہ کی شام ان کی طبیعت اچانک خراب ہوئی تھی جس پر جیل انتظامیہ نے ہنگامی انتظامات اورعدالتی اجازت کے بعدایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیاگیا۔
ملک بھر سے سے مزید