• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارمغان سے منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کے بارے میں بھی تفتیش ہوگی

کراچی( ثاقب صغیر+مطلوب حسین) مصطفیٰ عامر قتل کیس میں گرفتار مرکزی ملزم ارمغان سے منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کے بارے میں بھی تفتیش کی جائے گی۔تفتیشی حکام کے مطابق ملزم ارمغان کال سینٹر اور سافٹ وئیر ہائوس چلا رہا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم کے ساتھیوں نعمان اور دیگر کا بھی پتا لگایا جا رہا ہے۔ ملزم سے منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کے حوالے سے بھی تفتیش کی جائے گی۔اس حوالے سے ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ پولیس اگر ہم سے رابطہ کرے گی تو شواہد دیکھ کر تفتیش کی جائے گی اور اگر ملزم منی لانڈرنگ میں ملوث ہوا تو اس کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا جائے گا۔ملزم ارمغان کے گھر میں غیرقانونی کال سینٹر اور سافٹ وئیر ہاؤس کے حوالے سے ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کراچی اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کی تفتیش میں معاونت کرے گا۔ارمغان کے گھر سے ملنے والے لیپ ٹاپس کو ڈی کوڈ کرنے اور دیگر ڈیجیٹل شواہد تک پہنچنے میں بھی ایف آئی اے پولیس کو مدد فراہم کرے گی۔

اہم خبریں سے مزید