• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاش مصطفیٰ عامر کی ہی ہے، ڈی این اے میچ کر گیا، رپورٹ پولیس کے حوالے

کراچی(مطلوب حسین/اسٹاف رپورٹر) سندھ فرازنک لیب کی جانب سے مصطفیٰ عامر کی قبر سے لیے گئے نمو نوں کی سیل کی گئی رپورٹ پولیس کے حوالے کردی ۔پولیس ذرائع سے معلوم ہو اہےمصطفیٰ عامر کی لاش کی تصدیق کے لئے ڈی این اے کرنے کے لئے تشکیل کردہ میڈیکل بورڈ کی جانب سے مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی کے بعد حاصل کئے گئے نمونوں کی رپورٹ سندھ فرانزک لیب نے تیار کرلی ، لاش سے لیے گئے نمونے مصطفیٰ عامر کے ہی ہیں،سندھ فرانزک لیب کی جانب سے رپورٹ کی تیاری کے لئے دن رات کام کیا گیا اور ایمرجنسی بنیاد پر ایک روز میں ہی رپورٹ تیار کرلی گئی۔ ڈی این اے رپورٹ کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کر دیا جائے گا،پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید کاکہنا تھا کہ لاش بہت زیادہ جلی ہوئی ہے وجہ موت کا تعین نہیں ہو سکے گا۔واضح رہے کہ ڈیفنس سے 6 جنوری کو لاپتہ ہونے والے مصطفیٰ عامر کی لاش کا سراغ ملزم شیراز کی نشاندہی پر 14 فروری کوپولیس کو لگ گیا تھا ۔
اہم خبریں سے مزید