• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رہنماؤں وکارکنوں کے خلاف ایف آئی آر ختم کی جائے، جمعیت

کوئٹہ (آن لائن) جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے نگران کونسل کے سربراہ مولانا حافظ حسین احمد شرودی ،مولانا شاہ محمد ،حاجی سید عبدالواحد آغا، مولانا محمد و دیگرنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جمعیت علما اسلام کے ورکرز لاوارث نہیں ، پوری جماعت ان کی پشت پر کھڑی ہے، نیو سریاب تھانہ کے ایس ایچ او جمعیت علما اسلام کے رہنما ئوں مولانا محمد عثمان پرکانی ڈاکٹر علی نواز پرکانی میر کلام اور اسد اللہ سمیت تمام کارکنوں کے خلاف ایف آئی آر کو ختم کریں بصورت دیگر جمعیت اپنے کارکنوں کا دفاع اور تحفظ جانتی ہے، انہوں نے کہا کہ عبدالرحمٰن پرکانی کی ناگہانی شہادت نہ صرف ان کے خاندان بلکہ پوری جماعت کے لیےناقابلِ تلافی نقصان ہے، فوری طور پر قاتلوں کو گرفتار کرکے اصل محرکات سامنے لائے جائیں۔ جمعیت علما اسلام عوام کی جان ومال کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ درایں اثنا ضلع کوئٹہ کے قائم مقام امیر مولانا حافظ حسین احمد شرودی مولانا محمد حاجی عبدالصادق نورزئی سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد طاہر توحیدی اور دیگر نے گوہر آباد جاکر ڈاکٹر علی نواز پرکانی سے اظہا ر ہمدردی ااور عبدالرحمٰن پرکانی کی شہادت پر ان کے لواحقین سے تعزیت کی۔
کوئٹہ سے مزید