• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صلاح الدین مینگل کی خدمات کو یاد رکھا جائیگا‘ عطاء اللہ لانگو

کوئٹہ(پ ر) بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میر عطاء اللہ لانگو نے ڈاکٹر صلاح الدین مینگل ایڈووکیٹ کے انتقال پر دکھ وافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ممتاز قانون دان ، جید عالم اور دانشور تھے جن کی علمی و قانونی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیںگی، مرحوم نے ابتدائی تعلیم مستونگ سے حاصل کی ۔ گریجویشن گورنمنٹ ڈگری کالج کوئٹہ اور لاء کالج کوئٹہ سے قانون کی ڈگری کیساتھ پی ایچ ڈی کی اعلیٰ تعلیم حاصل کی وہ لاء کالج کوئٹہ کے پرنسپل بھی رہے۔ اس کے علاوہ براہوئی اکیڈمی اور پاکستان پریس کونسل کے چیئرمین بھی رہے ، مرحوم سپریم کورٹ کے علاوہ ایڈووکیٹ جنرل ، پراسیکیوٹر جنرل اور جوڈیشل ممبر انکم ٹیکس جیسے اہم عہدوں پر فائز رہے، ڈاکٹر صلاح الدین مینگل کی وفات بلوچستان کے قانونی و ادبی حلقوں کیلئے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے ان کی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائےگا۔ میر عطاء اللہ لانگو نے مرحوم کے اہل خانہ ، دوستوں ، شاگردوں اورساتھی وکلاء سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب وکلاء برادری اس غم میں برابر کے شریک ہیں۔
کوئٹہ سے مزید