کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ڈی ایچ اے کوئٹہ میں فوڈ فیسٹیول میں گیس سلنڈر پھٹنے سے ایک بچے اور دو خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کوئٹہ میں منعقدہ فوڈ فیسٹیول کے دوران گزشتہ شب غباروں میں گیس بھرنے والا سلنڈر زور دار دھماکہ سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں قریب ہی موجود ایک بچہ، دو خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے دھماکہ کے باعث فیسٹیول میں بھگدڑ مچ گئی ۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔