کوئٹہ(خ ن)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پیرکوہ سے ڈیرہ بگٹی جاتے ہوئے گاڑی حادثے میں قیمتی جان کے ضیاع اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے جاں بحق شخص کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے انہوں نے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔