• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں سرفراز بگٹی کی صورت میں جیالا وزیراعلیٰ بنا‘ پیپلز پارٹی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنماء انجینئر ہادی عسکری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی جمہوری جماعت ہے جو عوام کو ان کے حقوق کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے ،پارٹی نے بلوچستان میں میر سرفراز بگٹی کی صورت میں ایک جیالے کو وزیراعلیٰ بنایا جن کی کوششوں سے عوام کے مسائل حل ہورہے ہیں،پی بی 40 سے کامیاب رکن اسمبلی کو سب سے زیادہ ووٹ ہزارہ ٹائون سے ملے لیکن کامیابی کے بعد وہ حلقے کو نظر انداز کررہے ہیں ، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی قیادت میں بلوچستان کے تمام علاقوں میں ترقیاتی کام شروع ہوچکے ہیں ۔ انہوں نےوزیراعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ ہزارہ ٹائون میں پانی ، بجلی ، گیس ، تعلیم سمیت دیگر مسائل کے حل کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔
کوئٹہ سے مزید