• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیض محمد کوبازیاب نہ کرایا گیا توکچلاک شاہراہ بند کردینگے‘ ہاشم خلجی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کچلاک کے قبائلی رہنما حاجی محمد ہاشم خلجی نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فیض محمد کو فوری بازیاب کرایا جائے بصورت دیگر کچلاک قومی شاہراہ غیر معینہ مدت کیلئے بند کرکے احتجاج کریں گے یہ بات انہوں نے ہفتہ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی اس موقع پرقادر درویش ، محمد اکرم ، سالم خان سمیت دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ فیض محمد ولد یار محمد سکنہ ہندوچنہ کچلاک ایک مقدمہ میں ضمانت پر تھا 15 فروری کو پیشی کیلئے عدالت کیلئے آرہا تھاکہ عدالت سے باہر دو گاڑیوں میں موجودنامعلوم افراد نے اس کا شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد اسےگاڑی میں اٹھا کر لے گئے واقعہ کے بعد کچلاک تھانہ ایف آئی آر درج کرانے گئے لیکن پولیس اہلکار ٹال مٹول کام لےرہی ہے اس حوالے سے کچلاک عدالت نے بھی ایف آئی آر درج کا کرنے کا حکم دیا اس کے باوجود ایک ہفتہ گزرنے باوجود نہ ایف آئی آر درج ہوئی نہ ہی فیض محمد کی بازیاب جس کی وجہ سے اہلخانہ، عزیز و اقارب ذہنی کوفت اور پریشانی میں مبتلا ہیںانہوں نے گورنر، وزیر اعلیٰ، چیف جسٹس آف بلوچستان سے اپیل کی کہ فیض محمد کو بازیاب کرایا جائے ۔
کوئٹہ سے مزید