• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہڑتال جاری، حکومت کی جانب سے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، گڈز ٹرک ایسوسی ایشن

کوئٹہ (آن لائن)بلوچستان گڈز ٹرک ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے ترجمان کے مطابق آج چوتھے روز بھی احتجاج جاری ہے۔ بلوچستان کے بارڈر والے راستے پر تمام ہیوی ٹرانسپورٹ روڈوں پر ہزاروں کی تعداد میں کھڑے ہیں، پارکنگ ، ٹرک پارکنگ اور گھروں میں لوگوں کی گاڑیاں کھڑی ہیں۔ ابھی تک حکومت کی جانب سے کوئی پیشرفت نہ ہو سکی۔ لہذا ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔جب تک ہمارے جائز مطالبات ،ایکسل لوڈ لمٹ اور جا بجا ہیوی ٹرک ڈرائیور تنگ کرنا، گاڑیوں سے استعمال والے ڈیزل نکالنا ،موٹروے پولیس کے ناجائز چالان ٹرک ڈرائیور پر ایف آئی آر درج کرنا، ڈرائیور کی قومی شاہراہوں پر باعزت طریقے سے محفوظ سفر کرنے تک اور ہیوی ڈرائیور کو عزت دینے تک تمام مسائل کا سامنا ہے۔ یہ تمام جائز مسئلے حل ہونے تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا ابھی تو ہم پرامن طریقے سے روڈ بلاک کیے بغیر پر امن اور رضاکارانہ طور پر ٹرکوں کو کڑی کیے ہوئے ہیں جب کہ روڈ کا راستہ کھلا رکھا ہے دیگر مسافروں کے لیے اور خاص کر سبی اجتماع کی خاطر روڈوں کو بند نہیں کر رہے ہیں اجتماع کے فورا بعد ہم بلوچستان کے تمام شاہراہوں کو بند کر دیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری موٹروے پولیس اور وفاقی حکومت کی ہوگی۔ لہذا ٹرانسپورٹرز اپنی اپنی گاڑیوں کو رضاکارانہ طور پر بطور احتجاج کھڑی رکھیں اور الحمدللہ ابھی بھی ہمارا پرامن احتجاج کامیابی کی طرف جا رہا ہے جس کے لیے ہم گڈز ٹرانسپورٹرز کے بارڈر والے عہدے داروں کے اور مرکز والے عہدے داروں کے مشکور ہیں کہ وہ دن رات محنت کر رہے ہیں۔
کوئٹہ سے مزید