• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان سستا بازارتمام اضلاع میں لگائے جائیں، رحیم کاکڑ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد رحیم کاکڑ، سردار حسن شاہ، جمیل بوستان ایڈووکیٹ، میر وائس ایڈووکیٹ، احمد شاہ ایڈووکیٹ، عبداللہ ایڈووکیٹ، عمر فاروق ایڈووکیٹ، توقیر بھٹی، ضیاء الحق، نعمت اللہ، امین آغا اور ارشد اچکزئی نے بیان میں کہا ہے کہ رمضان المبارک میں سستا بازارکوئٹہ سمیت تمام اضلاع میں لگائے جائیں تاکہ عوام کو سستے داموں اشیاء خوردونوش ارزاں قیمتوں میں میسر ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ رمضان المبارک کے تمام شہر بھر میں ریٹ لسٹ پر اشیاء کی فروخت یقینی بنائیں کیونکہ اسی ماہ گرانفروش عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کی کوئی کسر نہیں چھوڑتے جبکہ احترام رمضان کے سلسلے میں ہوٹلوں کو بھی بند رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ نماز اور تراویح کے اوقات میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں خاص طور پر محلہ اور مسجد کمیٹیاں تشکیل دی جائیں تاکہ وہ انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ رابطے میں رہیں۔ درایں اثناء بیان میں انہوں نے ڈاکٹر صلاح الدین مینگل کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ ایک بہترین قانون دان سے محروم ہوگیا ڈاکٹر صلاح الدین کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ اور پسماندگان کو صبرجمیل عطاء فرمائے۔
کوئٹہ سے مزید