• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان گڈز ٹرک اونرز کا احتجاج 5 ویں روز بھی جاری رہا

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کا پنجاب اور سندھ حکومت کے خلاف پرامن احتجاج پانچویںروزبھی جاری رہا ٹرانسپورٹرز کا مطالبہ ہے کہ وفاقی حکومت ہمارے جائز مطالبات کو فوری طور پر حل کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھائے ایکسل لوڈ حکومت نے ٹرانسپورٹرز کی مشاورت کے بغیر ہم پر مسلط جو ہرگز قبول نہیں جگہ جگہ چیک پوسٹوں پر ڈرائیورز سے پیسے طلب کرنا‘ گاڑیوں کے استعمال کا ڈیزل نکالنا جا بجا ہیوی ٹرانسپورٹ کی تذلیل کرنا انتہائی افسوسناک ہے جس کی روک تھام کیلئے بلوچستان حکومت نے بھی دیگرصوبائی حکومت پر دبائو نہیں ڈالا آج 23 فروری کو بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کااہم اجلاس ہوگاجس میں آئندہ کالائحہ عمل طے کیاجائے گا۔
کوئٹہ سے مزید