• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر اعظم کے آئی سی سی ایونٹس میں ایک ہزار رنز مکمل، تیسرے پاکستانی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) دبئی میں پاک بھارت میچ میں دبئی میں بابراعظم نے بھارت کے خلاف 23 رنز بنائے۔ اس دوران انہوں نے آئی سی سی ایونٹس میں ایک ہزار رنز مکمل کر لئے وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے تیسرے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔ انہوں نے سعید انور سے آئی سی سی ون ڈے ایونٹس میں تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ بھی چھین لیا۔ بابر نے آئی سی سی ٹورنامنٹ میں تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے کے لیے 24 اننگز کھیلیں جب کہ سعید انور نے 25 اننگز میں ایک ہزار رنز مکمل کیے تھے۔ بابراعظم اور سعید انور سے قبل جاوید میانداد نے 30 اننگز میں ایک ہزار رنز مکمل کیے تھے۔

اسپورٹس سے مزید