کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کے میچ کے لئے کئی اہم شخصیات دبئی اسٹیڈیم میں موجود تھیں۔ ان میں پنجاب اسمبلی کے اسپیکر ملک احمد خان، سابق کپتان شاہد خان آفریدی، سرفراز احمد ،بھارتی کرکٹرز سوریا کمار یادیو، شیکھر دھون ، عدنان صدیقی نمایاں تھے ۔ پاکستان میں چھٹی والے دن پوری قوم اس میچ میں دلچسپی لے رہی تھی۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کا ہمیشہ سے بڑا ٹاکرا ہوتا ہے، بھارت نے پاکستان میں کھیلنے سے انکار کیا تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں نے بچپن میں شارجہ میں پاکستان بھارت کے بہت میچ دیکھے، مجھے یاد ہے کہ ایک بار وسیم اکرم نے پہلے ہی اوور میں بھارت کی 3 بڑی وکٹیں لی تھیں۔