کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اور بھارت کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کے سب سے بڑے مقابلے کو دیکھنے اور قومی کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھانے کے لئے دنیا کے مختلف ملکوں سے بڑی تعداد میں پاکستانی اپنی فیملیز کے ساتھ میچ دیکھنے دبئی پہنچے، وہ اپنے ساتھ پاکستانی پرچم ، کھلاڑیوں کی تصاویر اور پوسٹر بھی لائے۔ امریکی، برطانوی، قطر، سعودی عرب، ایران، سمیت کئی ملکوں کے میڈیا نے بھی میچ کو اہمیت دی ۔ جبکہ پرنٹ میڈیا میں بھی اس میچ کو نمایاں کوریج دی گئی۔