کراچی(اسٹاف رپورٹر) سابق انٹر نیشنل ہاکی کھلاڑی قیصر اقبال کو فیصل آباد کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا، انہیں 1979کے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ گول بنانے کا اعزاز حاصل تھا، مرحوم کے انتقال پر پی ایچ ایف کے صدر طارق بگٹی، رانا مجاہد علی خان،سابق قومی کپتان اصلاح الدین، اختر رسول، شہباز احمد، قمر ضیاء،سمیر حسین اور دیگر نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔