کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیف آف آر می اسٹاف انٹر کلبز ہاکی چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں کھلاڑیوں میں مار پیٹ پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کی انضباطی کمیٹی نے بے کے ہاکی کلب لاہور کے کھلاڑی سلمان ، منیجر عرفان ضیاء جبکہ سول کوارٹر ہاکی کلب پشاورکے منیجر ہدایت اللہ کو معطل کرکےمزید کارروائی کی سفارش کی ہے، ہفتے کی شب سیمی فائنل میں بی کے کلب نے سول کوارٹر کلب کو 1-3 سے شکست دی ۔ میچ کے دوران کھلاڑیوں میں تلخ کلامی اور مار پیٹ ہوئی، سلمان کی ہاکی لگنے سے سول کلب کے حمزہ زخمی ہوگئے تھے۔ دوسرے سیمی فائنل میں ٹائیگر ہاکی کلب بہاولپور نے بجلی گھر ریڈ ہاکی کلب مردان کو 1-5 سے شکست دی۔