• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میچ ٹکٹس کی بلیک مارکیٹنگ، دبئی پولیس کی سائبر فراڈ کیخلاف کارروائیاں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت میچ کے لئے کرکٹ کا بخار عروج پر تھا لیکن دبئی جیسے شہر میں جہاں جرائم کی شرح دنیا میں نہ ہونے کے برابر ہے، وہیں ٹکٹوں کی بلیک مارکیٹنگ اور فراڈ نے مقامی پولیس کو الرٹ کردیا ۔ میچ سے قبل دبئی پولیس کی جانب سے سائبرفراڈ کے خلاف سخت کارروائیاں کی گئیں، سیکڑوں ویب سائٹس بھی بلاک کردیں۔ عوام کو خبردار کیا کہ ٹکٹس کی خریداری میں آن لائن نقالوں سے ہوشیار اور ’آن لائن ری سیل‘‘ سے دور رہیں۔ حکام نے کہا کہ متعدد جعلی آن لائن ری سیل ایوینیوز بلاک کردیے گئے ، غیرمعیاری ویب سائٹ پرکریڈٹ کارڈ کی تفصیلات چوری ہو سکتی ہیں، آن لائن دھوکے بازکرکٹ کے جنون سے غلط فائدہ اُٹھا سکتےہیں ۔

اسپورٹس سے مزید