• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبوں میں بھی انتظامی یونٹ بنائے جاسکتے ہیں، خالد مقبول

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ)ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین و وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہاکہپاکستان ہماری دھرتی ماں ہے جبکہ ڈسٹرکٹ اور ڈویژن کی طرح صوبوں میں بھی انتظامی یونٹ بنائے جاسکتے ہیں اس میں کوئی حرج نہیں ہے صوبے انگریزوں نے بنائے تھے ان میں تبدیلی آنی چاہئے صوبے ایڈمنسٹریٹو یونٹ ہیں ریاست نہیں ہیں ترقیاتی کام اب وفاق کی ذمہ داری نہیں رہی ۔وہ خدمت خلق فاؤنڈیشن حیدرآباد کے تحت ہونٹ کٹے تالو کٹے مفت سرجری کیمپ کے شرکاءسے کے کے ایف ہسپتال میں منعقدہ تقریب سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کررہے تھے ۔خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ ملک کے دیگر صوبوںمیں غربت میں کمی سندھ میں اضافہ ہواہے گذشتہ 17 سالوں سے حکمرانی کرنے والوں نے سندھ کا جو حشر کیا ہے وہ سب کے سامنے ہے‘ پاکستان خوش نصیب تھا جس کا نصیب ہم بنے ‘کراچی چلتا ہے تو پورا پاکستان پلتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کے مفت سرجری کیمپ میں 125ہونٹ اور تالو کٹے بچوں کی سرجری کی گئی جن بچوں کی سرجری کی گئی وہ نہ تو ہمارے ووٹرز ہیں اور نہ ہی ان کا تعلق حیدرآباد یاکراچی سے ہم نے لسانیت سے بالاتر ہوکر سب کے لئے کام کیا ہے۔ پاکستان کی حکومت اور ریاست دیکھ لیں یہ وہ دہشت گردی ہے جو ہم کررہے ہیں اس سے جاگیردارانہ نظام پریشان ہے ‘ایم کیوایم نے پورے جاگیردارنہ نظام کو چیلنج کردیا ہے۔ تقریب سے ڈسٹرکٹ انچارج ظفر صدیقی انچارج کے کے ایف ڈاکٹر طاہر خانزادہ معروف سرجن ڈاکٹر محمد اشرف گناترا اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔کے کے ایف ذمہ داران نے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور چیئرمین ایم کیو ایم نے ڈاکٹر اشرف گناترا کو شیلڈ پیش کیں تقریب میں انچارج سندھ تنظیمی کمیٹی سلیم رزاق سینئر رہنما شبیر احمد قائم خانی اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سمیت معززین اور عمائدین شہر کارکنان و ذمہ داران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ملک بھر سے سے مزید