• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان آذربائیجان شراکت داری نئے مرحلہ میں داخل ہو رہی ہے، علیم خان

اسلام آباد (ساجد چوہدری ،اپنے نامہ نگار سے )وزیر سرمایہ کار ی بورڈ، نجکاری ا ور مواصلات عبدالعلیم خان نے وفد کے ہمراہ باکو آذربائیجان میں سٹیٹ آئل فنڈ کے سی ای او اسرافیل ماما دوف سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے مابین باہمی سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کیلئے مختلف امور پر غور و خوض کیا گیا ، مراکش کا تین روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد وفاقی وزیر باکو پہنچے ، انہوں نے کہا کہ آذربائیجان پاکستانی عوام کے دلوں کے انتہائی قریب ہے ہمارے دوستانہ تعلقات بہتری اور مضبوطی کی طرف گامزن ہیں جس میں پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

ملک بھر سے سے مزید