اسلام آباد (رپورٹ : عاصم جاوید) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ماتحت عدالتوں میں ترقیوں کے بعد تعیناتیوں کے منتظر تین ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو بطور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خصوصی عدالتوں کا جج مقرر کرنے کیلئے نامزدگیاں وزارت قانون و انصاف کو بھجوا دیں،رجسٹراراسلام آبادہائیکورٹ کا قائم مقام چیف جسٹس کی منظوری سے سیکرٹری قانون کوخط،ججز تعیناتی کی سفارش،ہائیکورٹ کے رجسٹرار محمد یار ولانہ نے قائم مقام چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کی منظوری سے نامزدگیوں کیلئے سیکرٹری قانون و انصاف کو خط ارسال کر دیا ہے جس میں ترقی کے بعد تعیناتی کی منتظر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج زیبا چوہدری کو جج رخشندہ شاہین کی جگہ جج سپیشل کورٹ (آفنسز ان بینکس) اسلام آباد ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالغفور کاکڑ کو جج احتساب عدالت نمبر 1 جبکہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہمایوں دلاور کو بطور جج سپیشل کورٹ (سنٹرل II) اسلام آباد تعینات کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔