میرپور ماتھیلو(غلام حسین سومرو) حکومت سندھ محکمہ کھیل کےزیر اہتمام3روزہ گھوٹکی اسپورٹس فیسٹول کاافتتاح وزیرکھیل محمد بخش خان مہر اور سیکریٹری کھیل عبدالعلیم لاشاری نےکیااس موقع پر وزیر کھیل محمد بخش خان مہرنےخطاب کرتے ہوئے کہاکہ پی سی بی نے اپنانظام درست نہ کیاتوہم اپناالگ کرکٹ بورڈبنانےپر مجبور ہوں گے سندھ میں اچھے کرکٹرز اور ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہم نظام کودرست کرنےکی کوشش کریں گےپی سی بی کوسندھ کے کرکٹرزکےساتھ اپنا رویہ تبدیل کرناہوگاہمیں حقوق نہ ملےتوالگ کرکٹ بورڈبنائیں گےانکامزیدکہناتھاکہ کوشش ہےکہ گھوٹکی میں پی ایس ایل کے میچزبھی ہوں سندھ کی خواتین کھیلوں میں سب سےآگےہیں اسپورٹس کامپلیکس گھوٹکی میں سویمنگ پول اورگراؤنڈمیں فرنٹ لائٹس بھی جلدلگوائی جائیں گی سندھ حکومت نےآئی بی اےکیمپس بھی دیا ہےجبکہ تعلیم سمیت کھیلوں کی سرگرمیوں پرتوجہ دی جارہی ہےوزیرکھیل کاکہناتھاکہ حکومت سندھ نےکھیلوں کوفروغ دینےکے لیےگھوٹکی ضلع کی تمام تحصیلوں میں گراؤنڈزبنائےہیں ہماری کوشش ہےکہ سندھ کی خواتین کوکھیلوں کےپروگرامزمیں سہولیات اوروظائف کےلئےمخصوص فنڈز مختص کریں سندھ حکومت شہری علاقوں کےساتھ ساتھ دیہی علاقوں میں بھی کھیلوں کےبنیادی ڈھانچہ کوبہتربنانے کی طرف توجہ دے رہی ہےانکاکہناتھا کہ گرلزو بوائزمیں ہاکی کرکٹ فٹسال ملاکھڑہ تائیکواڈو کوڈی کوڈی تھرو بال اوردیگر کھیلوں کےمقابلےکرائےجارہےہیں یہ ایونٹ ضلع گھوٹکی کےکھلاڑیوں کےٹیلنٹ کو پروموٹ کرنےکےلئےمنعقدکئےگئےہیں اس سےقبل گھوٹکی اسپورٹس فیسٹول24فروری تک جاری رہےگاگھوٹکی اسپورٹس فیسٹول میں2ہزار سےزائد گرلزوبوائز کھلاڑی حصہ لےرہے ہیں شاندار افتتاحی تقریب کےموقع پراسپورٹس کامپلیکس سیکڑوں پرجوش کھیلوں کےشائقین سے بھراہواتھاتقریب میں ڈپٹی کمشنرگھوٹکی محمدعلی شاھ ڈائریکٹراسپورٹس سندھ امدادعلی ابڑو سمیت تمام ڈسٹرکٹ اسپورٹس افسران بھی موجودتھے۔