شکارپور (نامہ نگار) تھانہ گڑھی یاسین کی حدود گاؤں نواز دیناری میں ملزم میہر گل دیناری نے کاری کا الزام لگاکر اپنی اہلیہ ناز بانو کو بندوق کی گولی مارکر قتل کردیا. واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مقتول کو اپنی تحویل میں لیکر اسپتال پہنچایا. جہاں سے مقتولہ کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد اسے ورثاء کے حوالے کیا گیا۔