• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہنڈی حوالہ میں ملوث دو افراد گرفتار

کراچی (اسد ابن حسن) ہنڈی حوالہ کے کاروبار میں ملوث دو افراد کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی کے ہاتھوں گرفتار۔ سرکل میں درج ایف آئی ار نمبر 6/25میں تحریر کیا گیا ہے کہ ایک اطلاع پر ریڈنگ پارٹی نے خیابان بخاری ڈیفنس کے علاقے میں ایک دکان پر چھاپہ مار کردو افراد کو حراست میں لیا۔ آصف کی تحویل سے3ہزار امریکی ڈالر، 8000بھارتی کرنسی، 20ہزار ٹرکش لیرا اور 2لاکھ عراقی دینار برآمد ہوئے۔ زین سے2ہزار امارتی درہم، 2ہزار سعودی ریال، 20ہزار سری لنکن کرنسی اور 5ہزار بنگلہ دیشی ٹکا برآمد ہوئے۔ سرکل سربرا ایاز مہر کا کہنا تھا کہ ملزمان سے بعد کی تفتیش اور ان کے تحویل میں لیے گئے لیپ ٹاپ اور موبائل فونز سے یہ انکشاف ہوا کہ وہ دبئی میں کراچی کے ٹائیکون کے پروجیکٹ میں رقوم کی منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں اور ان حقائق کو ضمنی چالان میں تحریر کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اینٹی منی لانڈرنگ سرکل بھی اس حوالے سے تحقیقات کر رہا ہے۔ اینٹی منی لانڈنگ سرکل کے سربراہ علی مردان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے ان کے سرکل میں کوئی انکوائری نہیں ہو رہی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید