• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

22 ورک ویزا ہولڈر سمیت کراچی سے 17 ممالک کے 46 مسافر آف لوڈ

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) کراچی سے 22 ورک ویزا یا بزنس ویزا ہولڈرز سمیت 17ملکوں کے 46مسافروں کو مختلف وجوہات کی بنا پر آف لوڈ کر دیا گیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق ایڈوانس ہوٹل بکنگ اور اخراجات کے لیے رقم مناسب رقم نہ ہونے پر 16عمرہ زائرین کو مختلف پروازوں سے آف لوڈ کیا گیا۔ کراچی سے ورک ویزوں پر عمان، سعودی عرب اور قطر جاتے ہوئے 3 مسافروں کو نام آئی بی ایم ایس میں بلیک لسٹ ہونے پر سفر سے روک دیا گیا۔ سعودی عرب کے ورک اور بزنس ویزوں کے 3یمن 1قطر 2، امارات 1، تنزانیہ 1، بوسٹوانہ 3، ساؤتھ افریقہ 1، لائبیریا 1، براؤنڈی 1کانگو2اور یوگنڈا کے 2مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا۔ کراچی سے وزٹ ویزا یا ٹورسٹ ویزا پر کمبوڈیا، آذربائیجان، امارات، عمان، ازبکستان، تھائی لینڈ اور سعودیہ جاتے ہوئے 9مسافروں کو آف لوڈ کردیا گیا۔دریں اثنا سینیگال سے انسانی اسمگلنگ کیلئے پہنچے 3نوجوانوں سمیت 8ملکوں سے مزید 45 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا۔ جن میں سے 5 کو کراچی میں انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کی حراست میں دے دیا گیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق سینیگال میں مختلف ذرائع سے پہنچے 3پاکستانی نوجوانوں کی یورپ انسانی اسمگلنگ کی جانا تھی مگر مقامی اتھارٹیز نے انہیں حراست میں لے کر پاکستانی سفارت خانے کے ذریعے واپس بھیج دیا۔ جنہیں اے ایچ ٹی سی نے حراست میں لے لیا۔ سعودی عرب سے بلیک لسٹ 5اور سزائیں پوری ہونے والے 6افراد سمیت 14پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کردیا گیا۔ جن میں منشیات فروشی کا ایک ملزم بھی شامل ہے۔ رومانیہ میں زائد المیعاد قیام پر 2عمان میں زائد المیاد قیام، ویزہ ختم ہونے سمیت مختلف الزامات پر 12پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا۔ امارات میں زائد المیعاد قیام، غیرقانونی انٹری اور دیگر الزامات پر 7پاکستانیوں کو واپس بھیجا گیا۔ عراق میں زائد المعیاد قیام پر 1، قطر، ساؤتھ افریقہ میں پاسپورٹ گم ہونے پر 6پاکستانیوں کو واپس بھیج دیا گیا۔

ملک بھر سے سے مزید