• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تربت، بہمن سے لاپتا 4 نوجوانوں کی عدم بازیابی کیخلاف لواحقین کا احتجاج

تربت (نمائندہ جنگ) بہمن سے لاپتہ چار نوجوانوں کے اہلخانہ نے احتجاج کرتے ہوئے ڈی بلوچ پر دھرنا دے کر M8شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بلاک کردیا۔لواحقین کا کہنا ہے کہ اگر مطالبات پورے نہ کئے گئے تو شہر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دی جائے گی ۔ لاپتہ نوجوانوں راحل علی محمد، روشن علی محمد، نعیم بشیر اور آدم بلوچ کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ انہیں رات کی تاریکی میں گھروں سے اٹھا کر جبری لاپتہ کیا گیا اور تاحال ان کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ پہلے ہی ضلعی انتظامیہ سے ملاقات کرچکے ہیں اور احتجاج بھی کیا ، مگر اب تک انکے پیاروں کو منظر عام پر نہیں لایا گیا۔ مظاہرین نے اعلان کیا کہ جب تک ان کے نوجوان بازیاب نہیں ہوتے، وہ ڈی بلوچ پر M8شاہراہ کو کھولنے کے لئے تیار نہیں۔دھرنے کے باعث شاہراہ پر ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی ،جبکہ انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی موثر اقدامات سامنے نہیں آئے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید