سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ 80 کی دہائی میں نصاب کو مسخ کیا گیا ، کیونکہ ہم نے افغان جہاد کی تیاری کرنے تھی، اقتدار کو طول دینے نصاب میں وہ پڑھایا گیا جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ افغان جہاد درست نہ تھا ، جنگ ختم ہوگئی افغان مہاجرین ملک میں بیٹھے ہیں۔ اقتدار کو طول دینے نصاب میں وہ پڑھایا گیا جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ ہمارا جغرافیہ 1971 ء میں بدلا گیا اور نصاب 80 کے دہائی میں تبدیل کیا گیا،ملک کے دانشور علمی بددیانتی کے مرتکب ہوئے، ایجوکیشن منسٹری کی ریٹنگ سب سے کم ہے۔ تشدد سے پاک معاشرے اگر مٹ بھی جائیں تو انہیں یاد رکھا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خواجہ محمد صفدر میڈیکل کالج ، سیالکوٹ کے چوتھے کانووکیشن 2025ء سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ ملک کا ہر شعبہ زندگی زوال پذیر ہے ۔