کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر میں پولیس ہیوی ٹریفک کا خونی کھیل روکنے میں تاحال ناکام دیکھائی دے رہی ہے، نیٹی جیٹی پل پر تیز رفتا ر ٹرالر نےکار کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں کار سوار صنعت کار باپ بیٹا جاںبحق جبکہ دوسرا بیٹا زخمی ہوگیا تفصیلات کے مطابق ڈاکس تھانہ کی حدود نیٹی جیٹی پل پر تیز رفتار ٹرالرنے کار، بائیک اور رکشے کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں کارنمبر BM-4598پل سے نیچےجاگری، حادثے میں کار سوار باپ اور بیٹا جاں بحق جبکہ کار میں سوار دوسرا بیٹا زخمی ہوگیا، حادثہ کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر لاشوں اور زخمی کو اسپتال منتقل کیا،جہاں پر متوفین کی شناخت 64سالہ محمد اشرف ولد عبداللہ اور 45سالہ نوید ولد محمد اشرف کے ناموں سے ہوئی جبکہ زخمی کی شناخت عثمان ولد محمد اشرف کے نام سے ہوئی ہے،پولیس کے مطابق حادثہ میں جاںبحق اور زخمی ہونےو الے باپ بیٹاڈیفنس کے رہائشی اور صنعت کار تھے،پیر کی صبح اپنی کار میں ڈیفنس سے سائٹ ایریا میں واقع اپنی فیکٹری جارہے تھے،حادثہ کا ذمہ دار ڈرائیور ٹرالر موقع پر چھوڑ کر فرار ہوگیا۔