• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این ایچ اے کو ملائیشین کمپنی کو 1.29 ارب روپے ادائیگی کی ہدایت

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کو ہدایت کی ہے کہ وہ بین الاقوامی ثالثی میں کیس ہارنے کے بعد عدالت سے باہر تصفیے کے نتیجے میں ملائیشین کمپنی ایم ایس بینا پوری کو 9 اپریل 2025 تک 1.29 ارب روپے ادا کرے۔ ایس آئی ایف سی کی ایگزیکٹو کمیٹی، جس کا اجلاس 22 جنوری 2025 کو ہوا، نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو ہدایت کی کہ وہ ایم ایس بینا پوری کو طے شدہ مدت کے اندر ادائیگی یقینی بنائے۔ یہ ہدایت اجلاس کے منٹس میں ظاہر کی گئی ہے۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے ایم نائن کے لیے ایم ایس بینا پوری کا معاہدہ غلط طور پر منسوخ کیے جانے کے باعث کمپنی نے بین الاقوامی ثالثی میں قانونی کارروائی کی اور ہرجانے کی ادائیگی کا کیس جیت لیا۔
اہم خبریں سے مزید