• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نادرا ای سہولت مراکز کے ذریعے ’’کیش ان سروس‘‘ متعارف کرائیگا

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ )نادرا ٹیکنالوجیز لمیٹڈ، یونائیٹڈ بینک اور ون لنک کے اشتراک سے ای سہولت مراکز کے ذریعے ملک بھر کے تمام بینکوں میں رقوم جمع کرانے کی سہولت متعارف کرائیگا اس سلسلے میں معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب آج یہاں نادرا ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ بینکوں میں رقوم جمع کرانے کی سہولت "کیش اِن سروس" ملک بھر میں پھیلے 9 ہزار سے زائد ای سہولت فرنچائزیز پر دستیاب ہو گی جہاں رقم جمع کرانیوالے افراد کی بائیومیٹرک تصدیق بھی کی جائیگی ۔
اہم خبریں سے مزید