• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

24 ویں اے پی این ایس جرنلسٹ ایوارڈز جیتنے والے صحافیوں کے ناموں کا اعلان

کراچی(نیوز ڈیسک)25ویں اے پی این ایس ایوارڈز کی تقریب عنقریب منعقد کی جارہی ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف سے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرنے کی درخواست کی گئی ہےاورایوارڈز جیتنے والوں میں ایوارڈز تقسیم فرمائیں۔اے پی این ایس نے 24ویں اے پی این ایس جرنلسٹ ایوارڈز جیتنے والے صحافیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے، یہ ایوارڈز اے پی این ایس ایوارڈز کی تقریب میں دیے جائیں گے۔ منصفین کے پینل میں امینہ سید، ناصرہ زبیری، پروفیسر توصیف احمد، عابد علی سید، پروفیسر سیمی نغمانہ، پروفیسر ڈاکٹر رفیعہ تاج، ثناء علی، ڈاکٹر فتح محمد برفت، پروفیسر ڈاکٹر حربخش ماکھی جانی اور بدرالدین سومرو شامل تھے۔منصفین نے ایوارڈز جیتنے والوں کا انتخاب کیا، جن میں بہترین فیچر ایوارڈ (انگریزی) محمد حنیف،بہترین فیچر ایوارڈ (اردو)،منور علی راجپوت، بہترین فیچر ایوارڈ (علاقائی زبانیں) واحد پارس ہسبانی،بہترین کالم ایوارڈ (انگریزی) سلمان مسعود، بہترین کالم ایوارڈ (اردو) رضیہ فریداور نصرت جاوید، بہترین کالم ایوارڈ (علاقائی زبانیں) علی محمد میمن اور میر قائم خان تالپور،بہترین تحقیقاتی رپورٹ کیلئے نزیہہ سید علی اور محمد اکبر نوتیزئی، بہترین تحقیقاتی رپورٹ (کاروباری/اقتصادی) سلیم اللہ صدیقی، بہترین تحقیقاتی رپورٹ (ماحولیاتی/ تحفظ/صنف) محمد اکبر نوتیزئی، بہترین کارٹون، روہیت بھگونت، بہترین فوٹوگرافر کیلئے جلال الدین قریشی شامل ہیں۔
اہم خبریں سے مزید