• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش‘ حسینہ واجد کو اقتدار سے محروم کرنیوالے طلباء کا سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد( فاروق اقدس ) بنگلہ دیش میں سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی حکومت کا تختہ الٹنے والے طلباء نے عام انتخابات سے قبل سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد ذات پات یا مذہب سے قطع نظر ہمارے ساتھ شامل ہونگےاسٹوڈنٹس اگینسٹ ڈسکریمنیشن نامی تنظیم کے عہدیدار جمعہ کو پریس کانفرنس میں تفصیلات کا اعلان کرینگے ۔ فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ’’اسٹوڈنٹس اگینسٹ ڈسکریمنیشن ‘‘ نامی طلباء تنظیم کے ممبران عبوری حکومت میں شامل ہیں جن میں ناہید اسلام ٹیلی کام کی وزارت‘ آصف محمود وزارت کھیل میں اور محفوظ عالم خصوصی مشیر ہیں۔
اہم خبریں سے مزید