• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی حکومتوں کو مائنز اینڈ منرلز ایکٹ لاگو کرنے پر زور

اسلام آباد (خالد مصطفی ) وفاقی حکومت نے چاروں صوبائی آزاد کشمیر اور گلگت و بلتستان کی حکومتوں سے کہا ہے کہ وہ دستور سازی کا عمل مکمل کرکے ریگو لیٹری فریم ورک میں یکسا نیت کے لئے مائنز اینڈ منرلز ایکٹ 2025ء کو لاگو کریں ۔ اس سلسلے میں ڈائر یکٹر جنرل منرلز نواز احمد ورک نے گزشتہ 10فروری کو مذکورہ حکومتوں کے چیف سیکرٹریز کو معدنیات کے شعبے میں ریگو لیٹری فریم ورک میں ہم آہنگی کے لئے اپنی رائے دینے کے لئے کہا ہے ۔ ڈائر یکٹر جنرل معدنیات ایکٹ کا حتمی مسودہ متعلقہ اسمبلیوں سے منظوری کے لئے مذکورہ حکومتوں سے شیئر کیا ہے ۔ جس سے ریگو لیٹری فریم ورک کی راہ ہموار ہو جائے گی ۔
اہم خبریں سے مزید