کراچی( اسٹاف رپورٹر )جناح برج پر ٹریفک حادثے میں باپ اور بیٹے کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر ٹریفک پولیس کا موقف بھی سامنے آ گیا۔پولیس کے مطابق ٹی پی ایکس ٹریفک سیکشن کی حدود میں جناح پل سے آئی سی آئی چوک کی جانب جاتے ہوئے پیر کی دوپہر ٹریلر نمبر SMA-529 کا ٹائیراڈ ٹوٹنے کی وجہ سے کار نمبر BM-4598 ،رکشہ نمبر D-7995 اور موٹر سائیکل نمبر KLJ-9917 سے ٹکرا گیا۔ کار پل سے نیچے گر گئی جس میں 2 افراد محمد اشرف ولد عبداللہ، نوید اشرف ولد محمد اشرف جاں بحق ہوئے اور عثمان ولد محمد اشرف زخمی ہے ۔موٹر سائیکل سوار خاتون پل سے نیچے گر کر زخمی ہے اور رکشہ ڈرائیور بھی زخمی ہے۔