کراچی (اسٹاف رپورٹر) جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹرکے شعبہ نیفرالوجی کے زیرِ اہتمام ایک روزہ "ہیما ڈائیلیسز ٹیکنی شن کورس" کا انعقاد کیا گیا، کورس کی نگرانی سربراہ شعبہ نیفرالوجی ڈین جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر عبد المنان جونیجونے کی، مہمانِ خصوصی پروفیسر وائس چانسلر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر امجد سراج میمن تھے، اس موقع پر ایگزیکٹیو ڈائریکٹر جے پی ایم سی ڈاکٹر شاہد رسول اور ڈپٹی ڈائریکٹر جے پی ایم سی ڈاکٹر نوشین رؤف کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔