اسلام آباد( فاروق اقدس )اپوزیشن گرینڈ الائنس نے حکومت مخالف تحریک کے لیے وفاقی دارالحکومت میں 26 اور 27 فروری کو اسلام آباد میں کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لیے تمام اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ شامل ہونے کی دعوت دی گئی ہے تاہم جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بیرون ملک اپنی مصروفیات کے باعث اس اجلاس میں شریک نہیں ہونگے جبکہ اپوزیشن کے بعض رہنما اس توقع کا اظہار کررہے ہیں کہ مولانا پاکستان میں عدم موجودگی کی صورت میں بیرون ملک سے کانفرنس میں ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرینگے۔ اسلام آباد میں منعقد کانفرنس میں مستقبل کے لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گا اور حکومت کے خلاف تحریک کے لیے آئندہ کا ایجنڈا طے کیا جائے گا۔