• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی، ویزا کی تجدید گھر بیٹھے ، چند منٹوں میں …!

دبئی ( سبط عارف ) متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں رہائشیوں کیلئے خوشخبری ہے کہ ویزا کی تجدید (renewal) سے قطعی پریشان نہ ہوں۔ ویزے کی تجدید گھر بیٹھے، چند منٹوں میں اور اپنے فون سے چند کلکس میں کرائیں۔ دبئی ویزا کی تجدید کو آسان اور تیز تر بنانے کیلئے ایک نیا نظام متعارف کرایا گیا ہے۔ جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریزیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز (جی ڈی آر ایف اے) نے ’’سلامہ‘‘ کے نام سے ایک آن لائن پلیٹ فارم لانچ کیا ہے، جو آرٹیفیشل انٹیلجنس (مصنوعی ذہانت ) کے ذریعے کام کرتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید