کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد منشیات عدالت نے مصطفی عامر کے خلاف منشیات برآمدگی کے کیس میں وارنٹ جاری کردیئے۔عدالت نے ایس ایچ او اے این ایف پولیس اسٹیشن کو ملزم کو گرفتار کرکے 27فروری کو پیش کرنے کا حکم دیا۔ مقتول مصطفی عامر کے وارنٹ 22فروری کو انسداد منشیات عدالت نے جاری کئے۔پراسیکوشن کے مطابق مقتول مصطفی منشیات برآمدگی کے مقدمے میں مفرور تھا، مصطفی عامر نے کوریئر کے ذریعے منشیات بھیجنے کی کوشش کی تھی، مصطفیٰ عامر نے کوریئر کمپنی میں اپنا نام تیمور لکھوایا تھا، مقتول مصطفی کے خلاف مقدمہ 2024 میں تھانہ اے این ایف میں درج ہے۔