• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیجیٹل طریقے مالیاتی اداروں کیلئے ناگزیر ہوچکے، ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک

اسلام آباد ( رپورٹ حنیف خالد) ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل طریقےمالیاتی اداروں کے لئے ناگزیر ہوچکے سائبر سکیو رٹی، ذاتی ڈیٹا کے تحفظ اور مالی فراڈ سے متعلق چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے عالمی اشتراک بڑھانا ہو گا وہ اسٹیٹ بینک کی میزبانی میں "مرکزی بینکوں اور مالی صنعت کی استعداد سازی میں درپیش چیلنج اور مواقع- سارک ملکوں کے لئے سبق" کے موضوع پر نباف اسلام آباد میں سولہویں سارک فنانس سیمینار سے افتتاحی خطاب کر رہ تھےجس میں ممتاز ماہرین، پالیسی سازوں، اور سارک رکن ممالک کے مندوبین نے شرکت کی اور مرکزی بینکاری اور مالی نظام کے مستقبل کی تشکیل کے حوالے سے اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
اہم خبریں سے مزید